ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرمحمدعامرکوپاکستان کی طرف سےجلدانٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اورپی سی بی نےمحمدعامرکوانٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کےاہم رکن نےسابق قومی کرکٹرمحمدعامرکے مینجرسے رابطہ سے رابطہ کیا ہے۔محمد عامر کے مینجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتاہےمحمدعامرانٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں،محمدعامرکوسلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سےگریز کریں۔
ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمدعامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں،محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔
سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمد عامر بہترین باولر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔