ایک نیوز :فرانس میں مقیم فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے 25 لاکھ دیئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس ہی ختم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا کہ ثاقب نثار اسپتال آئے تو ایسا لگا کہ فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے اور ثاقب نثار مولا جٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتال میں اضافی فیس کے الزام پر کارروائی کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اُن پر ذاتی حملے کرتے رہے اور ڈاکو کہا۔اس کے علاوہ انہوں نے محمود بھٹی کے کپڑوں پر اعتراض کیا اور پاسپورٹ بھی ضبط کروا لیے۔
ڈیم فنڈ کیلئے 25 لاکھ دیےثاقب نثار نے کیس ہی ختم کردیا: فیشن ڈیزائنر
Apr 02, 2023 | 22:39 PM