وٹامن ڈی کی کمی سے  کونسی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟

Apr 02, 2023 | 22:26 PM

ایک نیوز:ماہرین کاکہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیو ں کی کمزوری،دمہ،ڈپریشن،دل کی بیماریاں،ہائی بلڈپریشرکی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ سن شائن وٹامن ڈی ہماری صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے اور ہمارے جسم میں اہم اثرات رکھتا ہے۔سورج کی روشنی اس کے حصول کا سب سے اہم، سستا اور آسان ذریعہ ہے لیکن آپ مختلف سپلیمنٹس کی مدد سے بھی اس کی کمی پوری کی جا سکتی ہے۔

نارمل ڈائٹ کے ذریعے وٹامن ڈی کی مقدار کو پورا کرنا مشکل ہے، اس کے لیے آپ کو سیلمون، ٹونا فش اور مشرومز کا استعمال بڑھانا ہوگا جس میں وٹامن ڈی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

آئیے اب ہم نظر ڈالتے ہیں کچھ ایسی بیماریوں پر جو وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔

1۔ ہڈیوں کی کمزوری

وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بہت ضروری ہے اور اسکی کمی سے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوسکتی ہیں۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے وٹامن ڈی کا حصول ضروری ہے۔

2۔ دمہ

وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کے روزانہ ایک خاص مقدار میں استعمال سے دمہ کا خطرہ کم سے کم ہوجاتا ہے۔

3۔ ڈپریشن

وٹامن ڈی کی کمی ڈپریشن اور بے چینی کا سبب بھی بنتی ہے۔

4۔ دل کی بیماریاں

حالیہ اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی شریان اور دل کی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے۔

5۔ ہائی بلڈ پریشر

اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے تو یہ وٹامن ڈی کا نتیجہ ہوسکتا ہے لہٰذا فوری اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

6۔ ذیابیطس

نرسز ہیلتھ اسٹڈی کی ایک تحقیق کے مطابق 20 سال عمر کی جن خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

7۔ کینسر

کینسر کی مختلف بیماریوں کا تعلق بھی وٹامن ڈی کی کمی سے ہے جن میں بریسٹ کینسر، پروسٹیٹ کینسر اور کولون کینسر شامل ہیں۔

مزیدخبریں