بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا، کتنے لوگ مستفید ہوں گے ؟

Apr 02, 2023 | 21:31 PM

ایک نیوز :بلوچستان کے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے 18لاکھ خاندانوں کو فری صحت کی سہولت دینے کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراکی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران بلوچستان کے 18لاکھ خاندانوں کیلئے ہیلتھ کارڈزکی منظوری دی گئی ۔ بلوچستان کے غریب خاندانوں کوتین سال کیلئے مفت طبی سہولت فراہم کی جائیگی جس کیلئے رواں مالی سال میں 5 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا تھا ۔کابینہ نے اس پروگرام کو فوری شروع کرنے پر اتفاق کیاہے ۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ سمیت ایجنڈے میں شامل 63 آئٹمز کی منظوری دی گئی ۔کابینہ کے اراکین نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو پیٹرول نہیں فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں