’’الیکشن نہ کرانے کا بیان ‘‘وزیراعظم سے منسوب خبریں جعلی نکلیں

Apr 02, 2023 | 20:53 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب بیان کو  من گھڑت قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہےمن گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے،میڈیا سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات  کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے ن لیگ کےاجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں سپریم کورٹ میں کل کی سماعت بارے آئینی،قانونی پہلوؤں پر غوروخوص کیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کی کل کی سماعت پر  بریفنگ دی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فل بنچ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میں جانے پر قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ 
وزیراعظم سے منسوب ایک بیان بھی سامنے آیا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر  سے قبل کرانا مشکل ہیں۔ الیکشن ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں۔ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں اور مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے۔ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں۔ اکتوبر میں الیکشن نہ کرانے کے حوالے سے وزیراعظم سے منسوب بیان میں کوئی حقیقت نہیں ،مریم اورنگزیب نے اس بیان کی تردید کردی ۔

مزیدخبریں