ایک نیوز:تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پارٹی اجلاسوں کی صدارت پر ن لیگ کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے ریفرنس دائرکرنے پرغور شروع کردیا۔
رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کا ٹویٹر میں کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔
سابق وزیر کاکہنا تھا کہ ن لیگ نے خود اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کا یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔