تحریک انصاف سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہی ہے ، راناثنا

Apr 02, 2023 | 20:38 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے عدالت پہ پتھر مارنے والے بے شرم جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالے،زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیرسپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مداریوں کے ہاتھ میں تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججوں کے حامی وترجمان بن گئے ہیں ۔

مزیدخبریں