مسلم لیگ ن کا ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ

Apr 02, 2023 | 18:03 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن نے3 اپریل سے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق پارٹی ممبر شپ کیمپ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں لگائے جائیں گے،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر نوجوانوں کی پارٹی ممبرشپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں 3 اپریل سے 9 اپریل تک ممبرشپ کیمپ لگائیں جائیں گے۔
پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز براہ راست اس عمل کی نگرانی کریں گی۔اس حوالے سے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ مسلم لیگ ن کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے۔مریم نواز کی قیادت کو یوتھ کی طرف سے ویلکم کیا گیا ہے، میاں نوازشریف نے بھی خصوصی طور پر نوجوانوں کو فرنٹ لائن پر لانے کی ہدایات کی ہیں نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں انکی سپورٹ سے مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنائے گی،لاہور کے نوجوان تیار ہو جائیں پارٹی قائد جلد آپکے درمیان ہونگے،مسلم لیگ ن کا نوجوان اپنے قائد تاریخ استقبال کرنے کےلئے بے چین ہیں۔

مزیدخبریں