ملکی صورتحال پر مفتی تقی عثمانی کا سیاستدانوں،اداروں کو اہم مشورہ 

 ملکی صورتحال پر مفتی تقی عثمانی کا سیاستدانوں،اداروں کو اہم مشورہ 
کیپشن: Mufti Taqi Usmani's important advice to politicians and institutions on the country's situation

ایک نیوز :نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔

نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہو گا کہ سب مل کر آگ بجھائیں؟

تقی عثمان نے مزید لکھا کہ  موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سر جوڑ کر ملک کو بچائیں۔