ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے،موسم بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں آج شام ی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پیر کے روز تک ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی،آج شام یا رات سے 4 اپریل تک کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،. میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،لاہور، فیصل آباد، بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج اور کل شامل مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش کی توقع ہے،جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش کی توقع ہے۔