جو بل یہ لانا چاہ رہے ہیں وہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں: شاہ محمود قریشی

 جو بل یہ لانا چاہ رہے ہیں وہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں: شاہ محمود قریشی

ایک نیوز:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہونے ہیں۔  پی ڈی ایم الیکشن سےفرار کےحیلے بہانے تلاش کررہی ہے۔ جو بل یہ لانا چاہ رہے ہیں وہ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں۔   صدر مملکت عارف علوی نےسینیٹ سے پاس ہونے والے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر  قانونی مشیروں سےمشاورت شروع کردی ہے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی زیرصدارت کل ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔  اس اجلاس کا علامیہ  قابل غور ہے۔  اعلامیے میں کہا گیا عمران خان یا پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ نے ججزپرحملہ آورہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ3ججزکے خلاف ریفرنس دائرکیاجائے گا۔ 

سابق وزیر خارجہ نے کہا ن لیگ کی قیادت نے عدالت کو دباؤ  میں لانے کاارادہ کرلیاہے جبکہ بھٹوکے نواسے نے بھی  بھٹوکے آئین پرحملے کافیصلہ کرلیاہے۔  آزاد عدلیہ کےبغیر جمہوریت ہو نہیں ہوسکتی۔ سیاسی جماعتوں کی خاموشی سےکام نہیں چلےگا۔ سیاسی قیادت نےواضح کرناہےکہ آئین کےساتھ کون کھڑا ہے،  پیپلزپارٹی واضح کرےکہ آئین کےساتھ ہے یا نہیں۔ جب بھی آزمائش آئی وکلاء نے آئین کی حفاظت کی۔ آج وکلاء کو بھی راستہ چننا  ہوگا۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ 

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ  ایک طرف کہتے ہیں کہ اسمبلیوں میں آکرکرداراداکریں۔ اب یہ اسمبلی میں جانے کیلئے رکاؤٹ بن رہے ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاک محمود قریشی عمران خان کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے۔


کراچی آمد پر علی زیدی، عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں وہ سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو رولز آف لاء اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دیا ہے۔