مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے
کیپشن: مردم شماری کےمعاملے پر اتحادیوں میں گرمی سردی، وزیراعظم نےاجلاس بلالیا
سورس: مردم شماری کےمعاملے پر اتحادیوں میں گرمی سردی، وزیراعظم نےاجلاس بلالیا

ایک نیوز: مردم شماری کےمعاملے پر مسلم لیگ ن اور  حکومتی اتحادی جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

 ذرائع  کے مطابق حکومتی اتحادیوں میں اختلافات  پاکستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری پر تحفظات کی وجہ سے ہوئے۔  پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم  کے  انتخابات سے قبل حالیہ مردم شماری پر  تحفظات ہیں۔  پارٹی ذرائع  کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے۔مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی اور  ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔