اداکارہ عائزہ خان نے اپنی کامیابی کی بڑی وجہ بتا دی

Apr 02, 2023 | 12:13 PM

ایک نیوز:اداکارہ عائزہ خان نے طالبعلموں کواپنی کامیابی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ طلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔میں نےطالب علمی کے دور میں فنی سفر کا آغازکیاتھا۔
اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔ اورآج جس مقام پر ہوں  وہ صرف پابندی وقت کے باعث ہے۔
عائزہ خان کا مزیدکہنا تھا کہ سٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتی اور اس بات کا تعین نہیں کر پاتے کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے لہٰذاطلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔ میں نے طالب علمی کے دور میں فنی سفر کا آغاز کردیا تھا تاہم تعلیم اور کیریئر کو اولین ترجیح دی۔

مزیدخبریں