پشاور :گھرکی چھت گرنےسے2خواتین جاں بحق

پشاور : بڈھ بیرمیں گھرکی چھت گرگئی،ملبے تلےدب کر2خواتین جاں بحق
کیپشن: Peshawar: The roof of a house collapsed in Badh Bir, 2 women were buried under the debris

ایک نیوز:پشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں گھرکی چھت گرگئی، ملبے تلےدب کر2خواتین جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقےبڈھ بیر میں گھر کی چھت گر گئی۔ ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے 4 افراد دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی او رملبے تلے دبے تمام افرادکونکال لیا گیا۔
ترجمان ریسیکوکاکہناہے کہ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 4زخمیوں میں سے 2خواتین کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔