حکمران منتظر ہیں کہ اکتوبر میں چیف جسٹس اور صدر ان کی مرضی کا ہو:خرم نواز گنڈاپور

Apr 02, 2023 | 11:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی۔

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ مفادات کے لیے اکٹھا ہوا ہے اس کا قانون و انصاف سے تعلق نہیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ جب کوئی آئین پامال کرے گا تو ہم آئین کے حق میں کھڑے ہوں گے، نگراں حکومت کی مدت 90 دن ہے جو خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔حکمران منتظر ہیں کہ اکتوبر میں چیف جسٹس اور صدر ان کی مرضی کا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  90 دن میں الیکشن ناگزیر ہے اور اس میں کوئی گنجائش ہی نہیں۔

مزیدخبریں