میلس:مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

میلس:مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
کیپشن: میلس:مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

ایک نیوز: میلسی میں مٹی کے تودے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میلسی میں پرانے کنویں میں کام کرتے ہوئے 3 مزدوروں پر مٹی کا تودہ آ گرا جس کے نیچے دب  کر دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

مزدور کنویں میں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ مٹی کا تودہ ان پر آ گرا۔موقع پر موجود مزدوروں نے انہیں نکالنے کی کوشش کی تاہم بروقت کامباب نہ ہو سکے۔