قصور:اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی ہی قاتل نکلا 

قصور:اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی ہی قاتل نکلا 
کیپشن: Kasur: The drop scene of the blind murder, Siga Bhai turns out to be the killer

ایک نیوز:قصورمیں اندھے قتل کا ڈراپ سین،سگابھائی ہی قاتل نکلا، ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاگیا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔پرانا لاری اڈا کا رہائشی اکرم رام تھمن جار ہاتھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی خالد اسلم اور ایس ایچ او محمد ارشاد پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی،پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے اندھے قتل سے پردہ اٹھا دیا۔

مقتول اکرم کے بھائی عمران کو اسکے دوست بلال سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ ملزم عمران نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔تاہم ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ راجہ جنگ پولیس کو شاباش دی۔