گھوٹکی:مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکوؤں ہلاک

Apr 02, 2023 | 10:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گھوٹکی میں کھمبڑا تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکوؤں کو ہلاک ،جبکہ 2 فرار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس گشت پر معمور تھی کہ واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 2ڈاکو ؤں کو ہلاک کردیا۔ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہےجبکہ 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں