ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کاذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان نے90 روز میں کرپشن بھی ختم کرنی تھی اور 100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے ،تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکاہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا اور کہتے تھے کہ محسن نقوی نے میری حکومت کے خلاف عالمی سازش کی اور اب کہتے ہو وہ تشدد کر رہے ہیں ، پٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔
وزیراطلاعات ونشریات کاکہناتھاکہ تم فارن فنڈنگ ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے۔ ملک کو تم جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے، نوجوانوں کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔
مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی، 200 معاشی ماہرین اور200 ارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے ،تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکاہے ۔