کرکٹر افتخار احمد اور حارث رؤف نےعمرے کی سعادت حاصل کر لی

Apr 02, 2023 | 10:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر آل راؤنڈر افتخار احمد اورفاسٹ باؤلرحارث رؤف نے بھی عمرے کی  سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق افتخار احمد نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر احرام پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، رمضان جیسے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر خود خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔

افتخار احمد نے یہ بھی لکھا ہے کہ مبارک مہینے میں عمرے کی ادائیگی پر اللّٰہ تعالیٰ کا بہت شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ حارث رؤف اور فہیم اشرف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے جبکہ بابر اعظم بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

حارث رؤف اور بابر اعظم نے سعودی عرب سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

مزیدخبریں