گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار

گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار
کیپشن: The security vehicle involved in the Sindh Governor's convoy was involved in a traffic accident(file photo)

ایک نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا، حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا جس کے سبب گاڑی سے گر کر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔