ایک نیوز: امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ نقصانات ریاست آرکنسا، الی نوائے، انڈیانا، مسی سپی اور ٹینے سی میں ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے سات لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔
حکام کے مطابق درجنوں افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔