پشاور: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا دستی بم سے حملہ

پشاور: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا دستی بم سے حملہ
کیپشن: Peshawar: Terrorists attacked the police post with grenades(file photo)

ایک نیوز: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔