فیصل آباد: ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ نہ ہونے پر خاتون نے خود کو نیم برہنہ کرلیا

Apr 02, 2023 | 02:29 AM

ایک نیوز: فیصل آباد میں مقدمےکا اندراج نہ ہونے پر ماں نے بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کے سامنے احتجاجاً خاتون نے خود کو نیم برہنہ کرلیا۔ احتجاج ویڈیو وائرل ہونے پر  پولیس نے 17 افراد کےخلاف مقدمہ درج اور  تین کو گرفتارکرلیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کےسامنے سڑک پر خود کو نیم برہنہ کرنےوالی خاتون کاالزام ہےکہ گزشتہ رات  اس کے رشتے داروں نےاسے اور اس کی دو بیٹیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کوکال کر کے ملزمان کو  پکڑوایا تھا لیکن آج جب وہ تھانے پہنچی توپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

خاتون کے احتجاج کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او  کے حکم  پر  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین نامزد ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

مزیدخبریں