ایک نیوز :وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ نے ویڈیو پیغام میں سکھ گروپوں کا مشترکہ اجلاس گولڈن ٹمپل میں بلانے کی اپیل کی۔
Amritpal Singh has shared another video address, adding further context to yesterday's video. He confirmed the video was not made in police custody, he’s speaking freely. He also affirmed that he’s made no demands to the police. Reassured that he wouldn’t flee out of fear but… pic.twitter.com/LDAXe2ihR0
— Khalsa (@_Khalsa_00) March 30, 2023
بھارت میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار سے اپیل کی ہے کہ 14 اپریل کو وساکھی کے دن سربت خالصہ یعنی تمام سکھ جتھے بندیوں اورگروپوں کا مشترکہ اجلاس گولڈن ٹمپل امرتسرمیں بلایا جلائے جہاں سکھوں پربھارتی حکومت کے مظالم اور ان کی مشکلات پر بات کی جائے۔
وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ گزشتہ دو ہفتوں سے مفرورہیں اوربھارتی پنجاب کی پولیس ان کی کھوج میں ہے۔ امرت پال سنگھ نے نامعلوم مقام سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہےجس میں انہوں نےکہا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکی ہے اور وہ اس وقت ایک محفوظ مقام پر ہیں۔
امرت پال سنگھ نے کہا کہ رب کی مہربانی سے وہ پولیس کا بہت بڑا گھیراتوڑ کرنکلنے میں کامیاب ہوئے، خدا ان سے کوئی بڑاکام لینا چاہتا ہے اوریقینا اس میں انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
امرت پال سنگھ کاکہنا تھا کہ اس وقت ان کے بہت سے ساتھیوں کو آسام میں قید کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں بھی سینکڑوں بیگناہ سکھ نوجوان قید ہیں۔ بھارت کی مودی حکومت جان بوجھ کرسکھوں کو منشیات پر لگارہی ہے اور انہیں ان کی مذہبی پہچان پگڑی،داڑھی اورکرپان سے دور کیا جارہا ہے تاکہ سکھ نوجوان نشے کے عادی ہوکر اپنے حقوق اور خالصتان کی بات نہ کرسکیں۔