ایک نیوز:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جولائی2024میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوش آئند ہے۔
شہبازش ریف نے کہا کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کی عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ، حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، حکومت کی رائیٹ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوںجس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا ،آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے ،ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے،حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ،عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوش آئند ہے:وزیرِ اعظم
Sep 01, 2024 | 18:01 PM