بیرون ملک سے آنیوالے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق 

Sep 01, 2024 | 16:29 PM

 ایک نیوز: بیرون ملک سے آنیوالے47سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
 ڈاکٹر ارشاد علی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ پشاور ائیر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے سکر یننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں نمونے لیکر لیبارٹری بھجوادیئے، ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کردی۔
 ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے، مریض کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، خیبر پختونخواہ میں سال 2024 میں ایم پاکس کا یہ چوتھا کنفرم کیس ہے ۔
ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نےایم پاکس کی سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے ۔

مزیدخبریں