ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
2ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا میں2سے 3 ستمبر تک چترال ، دیر، کوہستان، سوات ، بٹگرام مانسہرہ، ڈیڑہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں ، گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ابیٹ اباد ، مالاکنڈ، صوابی، پشاور، اٹک ، مردان ، چارسدہ، کوہاٹ، لکی مروت میں تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ،2 سے 3 ستمبر کے دوران پنجاب میںاسلام آباد ، روالپنڈی، مری ، گلیات، اٹک ، چکوال، میں تیز ہواوں، گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ،تالہ گنگ، گجرات ، لاہور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ اباد میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔
3 سے 4 ستمبر کے دوران بہاوال نگر، راجن پور ، لیہ، رحیم یار خان، ملتان، میں تیز بارش کا امکان ، کشمیر میں2سے 3 ستمبر کے دوران وادی نیلم ، مظفر اباد ، روالاکوٹ، پونچھ، باغ، میر پور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، گلگت بلتستان، دیامیر، استور، ہنزہ، اور شگر میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوجستان ، کوئٹہ ، ژوب، زیارت، قلعہ عبد اللہ، نصیر اباد، لسبیلہ، میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ میں 3 سے 4 ستمبر کے دوران، سکھر، خیرپور، کراچی، جیکب اباد، حیدر اباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپاکر، مٹھی، میر پور خاص، عمر کوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث مری ، گلیات، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، سوات ، شانگلہ، صوابی ، اسلام اباد، روالپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، روالپنڈی، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودہا، پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔