ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر برائے صنعت ، پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمدہوئی۔
وزیراعظم نے رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نےمرحوم کے بلندی ء درجات کیلئے دعابھی کی۔
وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کیء وزیراعظم نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔