ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اورسکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا کی رپورٹس کاکہنا ہے کہ شیرا جس کمپنی میں کام کرتا تھا اسکے مالک ارباز نعیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیرا کی موت کی تصدیق کی، شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی۔
شیرا کی مختلف وائرل ویڈیوز نے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز بھی متعارف کروائے،وہ ان دنوں ایک نجی ریسٹورنٹ میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ٹک ٹاکر شیرا اس سے قبل جہلم میں ایک موبائل کی دکان پر بھی سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا۔
شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کیا،دوسری جانب اس کے مالک ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔