لاہور:مختلف ٹریفک حادثا ت میں 4نوجوان جاں بحق

لاہور:مختلف ٹریفک حادثا ت میں 4نوجوان جاں بحق
کیپشن: Lahore: 4 youths died in various traffic accidents

ایک نیوز:لاہورکے علاقے سول لائن مال روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
ایک اور واقعے میں سول لائن ہی کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے باعث دو دوست جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ حسنین اور 27 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ، سول لائن کے علاقے میں ہی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جن کوسروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔    
جبکہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم فیروز پور روڈ پر بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق 16 سالہ نوجوان کی شناخت میر ولد ندیم عمر کے نام سے ہوئی۔