رواں مالی سال ایف بی آر کو دو ماہ میں بڑے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

رواں مالی سال ایف بی آر کو دو ماہ میں بڑے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا
کیپشن: In this financial year, FBR faced a huge tax shortfall in two months

ایک نیوز:رواں مالی سال ایف بی آر کو دو ماہ میں بڑے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ایف بی آر نے ہدف کے مقابلے میں 98 ارب روپے کم ٹیکس اکھٹا کیا، ایف بی آر نے ماہ جولائی اور اگست میں 1460 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے، ایف بی آر کو دو ماہ میں ہدف کے مطابق 1554 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا تھا۔
 ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ماہ اگست میں 54 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کئے، ایف بی آر نے ماہ اگست میں 796 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کیا، ایف بی آر کا ماہ اگست کا ٹیکس ہدف 898 ارب روپے تھا۔
ماہ جولائی میں ایف بی آر نے 664 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کیا تھا، ایف بی آر نے ایف ای ڈی، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس مد میں ماہ اگست میں 694.5 ارب ٹیکس اکھٹا کیا، ماہ اگست میں کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 95.5 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کیا۔