سمندری طوفان اسنی سے متعلق نواں الرٹ جاری

 سمندری طوفان اسنی سے متعلق نواں الرٹ جاری
کیپشن: Ninth alert issued regarding Cyclone Asni

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنی سے متعلق نواں الرٹ جاری کر دیا۔
  سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود ہے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب،جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں تقریبا 500 کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ چکا ہے اورماڑہ سے سمندری طوفان کا فاصلہ 350 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں ہے ۔
سمندری طوفان گوادر کے جنوب میں 260 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان اسنی جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے ، سمندری طوفان کی شدت میں بتدریج کمی کا آغاز ہوگیا ہے ۔
سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنے شکار پر جاسکتے ہیں بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج رات تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔