دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش 262بنا کر آؤٹ، پاکستان کے بھی 2پویلین لوٹ گئے

Sep 01, 2024 | 19:04 PM

ایک نیوز: پاکستان اوربنگلا دیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں 2وکٹ پر9رنز بنائے ، خرم شہزاد صفر،عبد اللہ شفیق3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کو بنگلا دیش پر21رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 262 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔
پاکستان کو بنگلہ دیش کی ٹیم پر21 رنز کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم پہلی اننگز میں 85.1 اوور میں 274 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی ،شادمان اسلام 23 گیندوں پر 10 رنز جبکہ ذاکر حسین نے 16 گیندوں پر 1 رنز بنا ئے،نجم الحسن نے 6 گیندوں پر 4 رنز اور مومن الحق دو گیندوں پر 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
 مشفیق الرحیم 9 گیندوں پر 3 رنز جبکہ شکیب الحسن 10 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے ،مہدی حسن مرزا نے 124 گیندوں پر 78 جبکہ تسکین احمد نے 5 گیندوں پر 1 رنز بنایا ،لیٹون دس نے 228 گیندوں پر 138 رنز اور ناہید رانا صفر پر آوٹ ہوئے ،حسن محمود نے 51 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
 میر حمزہ نے 50 رنز دے کر 2 اور خرم شہزاد نے 90 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا، سلمان علی آغا نے 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

تیسرے دن کاآغاز بنگلادیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے10رنز سے کیا لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ سپنر ابرار احمد نے کیا،بعد ازاںخرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا اور شکیب الحسن بھی دو رنز پر شہزاد کا شکار بنے۔

مزیدخبریں