ریچھ بھی اسنکیس کا شوقین نکلا، کار سے پیکٹ چرا لیا

ریچھ بھی اسنکیس کا شوقین نکلا، کار سے پیکٹ چرا لیا
کیپشن: The bear also turned out to be a fan of the snuff bag, stealing the pack from the car

ویب ڈیسک: انسان تو انسان اب ریچھ بھی اسنیکس کے شوقین نکلے، ایک ریچھ نے کار میں سے چپس کا بیگ ہی چرالیا۔ 

نیو ہیمپشائر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک ریچھ کو کھڑکی کے ذریعے کار کے اندر سے چپس کا پیکٹ نکال کر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ گاڑی کی کھڑکی کو ٹیپ لگا کر بند کیا گیا تھا، لیکن یہ ریچھ کے پنجوں  کیلئے زیادہ رکاوٹ ثابت نہ ہوئی۔

پیکٹ لینے کے بعد مادہ ریچھ اس کے بعد اپنے بچوں کے پاس واپس چلی گئی۔

نیو ہیمپشائر فش اینڈ گیم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ریچھ "موقع پرست ہوتے ہیں اور جب قدرتی خوراک دستیاب نہیں ہوتی تو انسانی خوراک کی تلاش میں آتے ہیں۔"