جیوانی ، ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 400 سے زائد افراد گرفتار  

Sep 01, 2023 | 23:51 PM

ایک نیوز : مکران کے ضلع گوادر کا علاقہ جیوانی غیر قانونی طور پر انسانی اسمگلنگ کا اہم مرکز بن گیا۔ ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 400 سے زائد افراد گرفتارکر لئے گئے۔
بلوچستان کے علاقوں تفتان، مند اور ماشکیل کے راستوں ایران کیلئے غیر قانونی انسانی اسمگلنگ روکی جارہی ہے تو اب کوسٹل ہائی وے پر واقع جیوانی کا سمندر غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی کے حکام نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران جیوانی سے سمندر کے راستے غیرقانونی طور بیرونی ممالک جانے والے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، یہ تمام افراد بغیر سفری دستاویز کے سفر کر رہے تھے۔

 حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب،کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے، ان افراد عمریں 18سال سے 30 سال کے درمیان ہیں، گرفتار افراد کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلروں کی ٹھکانوں پر چھاپے کے دوران گرفتار سہولت کار وں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

مزیدخبریں