کیا انجیر کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟

کیا انجیر کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
کیپشن: Does eating figs benefit health?

ایک نیوز: ویسے خشک انجیر کھائی جائے یا اس کے تازہ پھل سے لطف اندوز ہوا جائے، دونوں سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
انجیر ایک ایسا پھل ہے جو پاکستان میں خشک شکل میں بہت زیادہ کھایا جاتا ہے۔ماضی میں جب چینی کا استعمال عام نہیں ہوا تھا، انجیر کو ہی اکثر میٹھے پکوان بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میٹھے کے شوقین افراد اس پھل کو کھا کر میٹھا کھانے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں جبکہ صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

 ہائی بلڈ پریشر سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ جسم میں پوٹاشیم کا توازن بگڑنا ہوتا ہے۔ کیا گرم چائے پینے سے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے؟
 انجیر پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو جسم میں اس کا توازن درست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اسی طرح انجیر میں فائبر کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم سے اضافی نمکیات کے اخراج میں مدد فراہم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی سطح مستحکم ہوتی ہے۔

غذا میں فائبر کی کمی سے قبض کا خطرہ بڑھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انجیر کا استعمال اس عام مرض سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔قبض سے نجات کے لیے متعدد افراد انجیر کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اس سے معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی نشوونما بھی ہوتی ہے۔یہ بیکٹریا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض سے تحفظ فراہم ککرتے ہیں۔انجیر کیلشیئم اور پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

یہ دونوں منرلز اکٹھے ملکر ہڈیوں کی کثافت بہتر کرتے ہیں جس سے ہڈیوں کی کمزوری یا دیگر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔اسی طرح کیلشیئم ہڈیوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ انہیں کمزور ہونے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔