پٹرول کےبعد میٹروبس کے کرایوں میں بھی اضافے پر غور

Sep 01, 2023 | 22:04 PM

ایک نیوز :پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے اسلام آباد کی میٹرو بس کے کرایوں میں بھی 100 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے اورنج لائن، بلیو لائن اور گرین لائن میٹرو بس سروسز کے کرایوں میں اضافے کافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ تجویز سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

گرین اور بلیو لائن بسوں کا کرایہ  30 روپے سے 60 روپے کرتےپر غورکیا جارہا ہے ۔ اورنج لائن بس کا کرایہ 60 سے روپے سے 100 روپےکیا جائیگا۔سی ڈی اے کے ایک اہلکار نے  بتایا کہ ان کے پاس بسوں کو رعایتی نرخوں پر چلانے کی مالی صلاحیت نہیں ۔بلیو، گرین اور اورنج لائن بسوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں