چینی کی قلت نہیں،2ماہ کاذخیرہ موجود ہیں،وزارت فوڈکااعلامیہ

چینی کی قلت نہیں،2ماہ کاذخیرہ موجود ہیں،وزارت فوڈکااعلامیہ
کیپشن: There is no shortage of sugar, there are 2 months of reserves, the Ministry of Food announced

ایک نیوز:وزارت فوڈ سکیورٹی کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ ملک میں چین کی کوئی قلت نہیں،2ماہ کیلئے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔

وزارت فوڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی درآمد کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ فی الحال چینی درآمد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔  ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں ہے، یہ کمی مصنوعی ہے  جو کہ  منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کی پیدا کردہ ہے۔

  اعلامیہ کے مطابق کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہو گا، اس وقت ملک میں 1.82 ملین ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم حکومت چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے لاچار نظر آتی ہے۔

 چینی کی سرکاری قیمت 99 روپے فی کلو ہونے کے باوجود لاہور میں چینی پانچ روپے کلو مہنگی ہو کر 175، کوئٹہ میں 175، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی اور حیدرآباد میں 170 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔