پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کامفت کتابیں دینے سے انکار

Sep 01, 2023 | 20:01 PM

ایک نیوز :طلبا کیلئے بری خبر ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں طلباء کو مفت کتابیں نہیں ملیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اڑھائی کروڑ بچوں کو مفت کتابیں دینے سے انکار کر دیا ہے ۔حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 10 ارب کی مقروض ہے ۔ مفت کتابیں نہ ملیں تو سرکاری سکولوں کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔پنجاب میں سرکاری سکولوں کے طلباء کو سالانہ فی کس 3 ہزار کی کتابیں مفت ملتی ہیں۔

مزیدخبریں