پرویزالٰہی کی گرفتاری عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،مونس الٰہی

Sep 01, 2023 | 19:59 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے والد کی دوبارہ گرفتاری کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
 سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ پولیس عدالتی حکم کے بعد میرے والد کو گھر لے جارہی تھی۔گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا، یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

مزیدخبریں