فلم’جوان‘ کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کا نام کیوں آیا؟

Sep 01, 2023 | 18:54 PM

 ایک نیوز: شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کے ٹریلر میں سپر اسٹار عالیہ بھٹ کا تذکرہ آنے پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

ایکشن تھرلر فلم کا نیا ٹریلر کل ہی ریلیز ہوا ہے اور اس نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھادی ہے اور مداح اسے بہت پسند کررہے ہیں۔ایک سین میں کنگ خان گنجے ولن کے روپ میں ایک میٹرو ٹرین کو ہائی جیک کرلیتے ہیں اور ان کی پولیس سے بات چیت چلتی ہے۔

 جب پولیس کی طرف سے پوچھا جاتا ہے کہ انہیں کیا چاہئے تو اداکار مخصوص مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ انہیں عالیہ بھٹ چاہئے۔

عالیہ بھٹ نے اس منظر پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا ’اور پوری دنیا کو صرف شاہ رخ خان چاہئے، کتنا شاندار ٹریلر ہے، سات ستمبر بہت دور ہے‘۔

بالی وڈ کنگ کی فلم 7 ستمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، ملیالم، کناڈا اور تامل میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں