ایک نیوز :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار بھی موجود۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات، عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔