ایک نیوز :اٹک جیل میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو ملنے کیلئے آنیوالے وکلا کو پولیس ناکے پر روک دیا گیا، جب کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبر کے مطابق اٹک جیل اتنظامیہ نے عمران خان کو بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی بھی اجازت نہیں دی۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے ان کے وکلا کی ٹیم اٹک جیل پہنچی، وکلاء میں شیراز احمد رانجھا اور گوہرعلی شامل تھے، جنہیں پولیس نے جیل کے ناکے پرروک لیا۔ایڈوکیٹ گوہرعلی کے مطابق کورٹ کے آرڈر سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، لیکن پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔
شیراز رانجھا نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی فون پر بات کروائی جائے، اور جیل کو احکامات بھی موصول ہو چکے ہیں، تاہم جیل حکام نے قاسم اور سلیمان کی اپنے والد سے بات کروانے سے بھی انکار کردیا ہے۔