پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی
کیپشن: After petrol, LPG was also made expensive

ایک نیوز :نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی۔

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 38 روپے 97 پیسے اضافہ کیا گیا۔ فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 240 روپے 12 پیسے مقررکردی گئی جبکہ گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2833 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی۔

اگست کیلئے سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے تھی جبکہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے ہوگئی۔