ایک نیوز:رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگاہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/fzRDGzwWP5#SBPExchangeRate pic.twitter.com/nDnCTwLYD4
— SBP (@StateBank_Pak) September 1, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7پیسے سستا،305.54روپے سے کم ہو کر 305.47روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپےمہنگا 328روپے پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 310 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 312 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 290 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔196 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 77 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,358 جبکہ کم ترین سطح 44,795 رہی ۔