جانی خیل،خودکش حملے کے شہداکی نمازجنازہ،فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

Sep 01, 2023 | 16:54 PM

ایک نیوز:بنوں کے علاقے جانی خیل میں خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-01/news-1693569339-8218.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں حاضر سروس فوجی اور سول انتظامی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں