چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کاتحریری فیصلہ جاری

چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کاتحریری فیصلہ جاری
کیپشن: چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کاتحریری فیصلہ جاری

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے پرویز الہی کو نیب یا اور کسی بھی ادرے کو گرفتار کرنے سے روک دیا،کوئی ادراہ ایجنسی یا افس درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے،پرویز الہی کے نظری بندی کے قانون کے تحت بھی گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے نیب سے کیس سے متعلق جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

تحریری حکم کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پرویز الہی کو کسی انکوئری ، مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا تھا،نیب نے پرویز الہی کو اس وقت گرفتار کیا جب سنگل بینچ کا فیصلہ معطل تھا،2  رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل مسترد کی اور سنگل بینچ کافیصلہ بحال کردیا تھا،2 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد نیب کی حراست غیر قانونی تھی،عدالتی ہدایت پر درخواست گزار کو عدالت پیش کیا گیا جسے عدالت رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔