بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نہیں ہوں گے،قانون میں ترمیم کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: قانون میں اہم ترمیم کا فیصلہ، سمری تیاری
کیپشن: Municipal Elections in Punjab: Decision on Major Amendments to the Law, Summary Preparation

ایک نیوز: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے نہیں ہوں گے۔قانون میں اہم ترمیم کا فیصلہ کرلیاگیا۔ سمری تیار کرلی گئی ہے تاہم حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن ای وی ایم کے ذریعہ کرانے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای وی ایم کی پابندی ختم کرنے کے لیے پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ترمیم کی جائے گی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ترمیم کے ذریعہ عوام کو بیلٹ باکس کااستعمال کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

اس حوالے سے رولز ترمیم کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔ تاہم محکمہ بلدیات نے رولز میں ترمیم کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔ 

سیکرٹری بلدیات ارشاد احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔