تیری قدردانیاں،شیررکھوالےکودیکھ کربے قابو

کیپشن: تیری قدردانیاں،شیررکھوالےکودیکھ بے قابو

ایک نیوز: شاہراہ فیصل سے پکڑے جانے والے شیر کے رکھوالے کو کراچی چڑیا گھر بلوا لیا گیا،عبداللہ نے پنجرے میں داخل ہوکر شیر کے گلے سے پٹہ نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر اپنے نگراں عبداللہ کے گلے لگ گیا،چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے خالی پنچرے کی صفائی کرواکر شیر کو شفٹ کروایا،شیر کے رکھوالے کو ویڈیو میں شیر کے ساتھ کھیلتا دیکھا جا سکتا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے شیر کی دیکھ بھال کے لئے عبداللہ سے روزانہ چکر لگانے کی درخواست کردی۔شیر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اب چڑیا گھر انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔